مجتبیٰ جویلرس کا 21؍ستمبر تک اسپیشل ڈسکائونٹ سیل

   

کلاسک اور ماڈرن زیورات کا نیا کلکشن۔ آن لائن شاپنگ کی سہولت

حیدرآباد۔18؍ستمبر (راست) مجتبیٰ جویلرس نے ہمایوں نگر مہدی پٹنم اور ملک پیٹ پر واقع اپنے الٹرا ماڈرن شو رومس میں کلاسک اور ماڈرن جویلری کے تازہ کلکشن پر اپنے گاہکوں کے لئے فی تولہ 2500 روپئے ڈسکائونٹ کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ آفر ہفتہ 21ستمبر تک رہے گا۔ اس کے علاوہ ڈائمنڈ کے ہر ایک کیراٹ پر 6500 ڈسکائونٹ کی پیشکش کی گئی ہے اور الماس، یاقوت، زمرد جیسے قیمتی نگینوں پر بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ مجتبیٰ جویلرس جو 75سالہ قدیم باوقار اور قابل اعتماد جویلرس ہائوز سے تعلق رکھتا ہے‘ قدیم اور جدید فیشن کے مطابق ہزاروں اقسام کے زیورات کی اپنے مخصوص انداز میں پیشکش کے لئے شہرت کا حامل ہے۔ مختلف عید و تہوار کے موقع پر اپنے خصوصی ا سکیمات کے ذریعہ مجتبیٰ جویلرس نے اپنے گاہکوں کو خصوصی ڈسکائونٹس کی پیشکش کی نئی روایات قائم کی ہے۔ چاندی کے زیورات اور تحائف بھی یہاں واجبی قیمت پر دستیاب ہیں۔ جبکہ www.mujtabajewellers.com پر آن لائن شاپنگ کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔