آکلینڈ ۔ 27 ۔ مئی (سید مجیب) ہندوستان کے عظیم مزاح نگار کالم نگار و ادیب جناب سید مجتبیٰ حسین کے انتقال کی خبر سے نیوزی لینڈ کے ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آکلینڈ میں اردو ہندی کلچرل اسوسی ا یشن کی صدر محترمہ روپا سجدیو اور سرپرست اعلیٰ پروفیسر رئیس علوی ، جناب نفیس اختر اعزاز جج ، غوث مجید، عدنان مرزا اور محترمہ فرح علوی ، تحسین سلطانہ نے مجتبیٰ حسین کی خدمات کو یاد کیا اور ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔