مجرموں کو سزا ملے، لیکن بے گناہ کو نقصان نہ پہنچے :عمر عبداللہ

   

سرینگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کو کہا کہ اگرچہ مجرموں کو بے رحمی سے سزا دینی چاہیے ، لیکن بے گناہ لوگوں کو جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے ۔عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ ضروری ہے ۔ کشمیری عوام نے دہشت گردی اور بے گناہ لوگوں کے قتل کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی ہے۔ اب وقت ہے کہ اس حمایت کو مزید بڑھایا جائے اور ایسی کوئی کارروائی نہ کی جائے جو لوگوں کو الگ تھلگ کرے ۔ مجرموں کو سزا دو، ان پر کوئی رحم نہ کرو، لیکن بے گناہ لوگوں کو نقصان نہ پہنچے ۔ عمر عبداللہ کا یہ بیان نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان، آغا سید روح اللہ مہدی کی طرف سے ’ایکس‘ پر اپنے خیالات کا اظہارکرنے کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر اور کشمیریوں کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے ۔پی ڈی پی کی صدر، محبوبہ مفتی نے بھی حکومت ہند کو محتاط رہنے کی اپیل کی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے وقت بے گناہ لوگوں کو الگ تھلگ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔