’’مجرموں کی حفاظت‘‘اترپردیش کا بڑا مسئلہ :مختارنقوی

   

رام پور: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ’’مجرموں کی حراست‘‘بمقابلہ ’’مجرموں کی حفاظت‘‘اترپردیش کے لوگوں کا ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ نقوی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر جمعہ کے روز یہاں ’سیوا دیوس‘کے تحت مختلف پروگراموں سے اپنے خطاب میں کہا کہ اتر پردیش میں سابقہ حکومت کے دوران سیاسی آقاؤں کے تحفظ میں غلبہ حاصل کرنے والے غنڈے مافیا ، اب حراست میں ہوا کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی چوٹ غنڈوں پر پڑ رہی ہے ، لیکن ان غنڈوں اور مافیا کے سیاسی سرپرستوں کی چیخ نکل رہی ہے ۔