مجرمین کو جلد از جلد سزاء کو یقینی بنانے کے اقدامات

   

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) جرائم کی وارداتیں انجام دینے والے مجرمین کو جلد از جلد اور سخت سزاء کو کم وقت میں یقینی بنانے کے اقدامات انجام دیئے جائیں گے۔ یہ بات کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر اسٹیفن رویندرا نے بتائی۔ انہوں نے آج یہاں کمشنریٹ میں کورٹ ڈیوٹی کانسٹیبل اے ایس آئی ایس آئی اور کورٹ لائنرینگ عملہ کا ایک اجلاس طلب کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ جلد سزاء کویقینی بنانے کے اقدامات کریں۔ سنگین جرائم، یاسسکو، این ڈی بی ایس اور ایس سی ایس ٹی کے مقدمات کے علاوہ دیگر جرائم پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے اور مجرمین کو سخت سزاء کیلئے مؤثر اقدامات کئے جانے چاہئے۔ انہوں نے سزاء کے فیصد میں اضافہ پر زور دیا اور وارنٹ کی اجرائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر پولیس نے عملہ سے راست ملاقات کی اور بات چیت کے ذریعہ ان کے مسائل کی سماعت کی اور انہیں زائد ڈی اے پٹرول الاونسیس کا تیقن دیا۔ کمشنر پولیس نے بہترین خدمات انجام دینے والے عملہ میں ایوارڈ تقسیم کئے۔ ع