حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شہر میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کی توہین کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ مجسمہ کو منہدم کرنے کے بعد بلدیہ کی کچرا منتقل کرنے والی گاڑی میں مجسمہ کو منتقل کیا جارہا تھا جو راستہ میں گر پڑا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ اور مختلف تنظیموں نے اپنا احتجاج درج کروایا ۔ اس واقعہ پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بلدیہ کمشنر دانا کشور نے عہدیدار کے ذریعہ تحقیقات کا حکم جاری کردیا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ کل رات خیریت آباد کے علاقہ میں امبیڈکر کے مجسمہ کو نکالد گیا تھا ۔ جو بغیر اجازت کے نصب کیا گیا تھا ۔ اور اس مجسمہ کو کوٹلہ وجئے بھاسکر ریڈی اسٹیڈیم منتقل کیا گیا تھا ۔ تاہم اس کے بعد وہاں مجسمہ کس کی اجازت پر بلدی ملازمین نے ہٹایا اور منتقل کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ تمام کی جامہ تحقیقات کروائی جائے گی۔ دانا کشور نے اس واقعہ پر سخت افسوس و صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔۔