نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی کو اپنی اور اپنی ہاتھیوں کے مجسموں پر لگے عوام کے پیسے کو واپس کرنا ہوگا۔ نوئیڈا میں لگے ہاتھی کے مجسموں کے معاملے میں شنوائی کرتے ہوئے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے مایاوتی کے وکیل کو کہا کہ اپنے کلائنٹ کو بتا دیجیے کہ ان کو مجسموں پر خرچ پیسے کو سرکاری خزانے میں واپس جمع کرانا چاہیے۔ حالانکہ سی جے آئی نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارا مجوزہ خیال ہے کہ میڈم مایاوتی کو مجسموں کا سارا پیسہ اپنی جیپ سے سرکاری خزانے کو دینا چاہیے۔این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق؛ مایاوتی کی طرف سے ستیش مشرا نے کہا کہ ا س کیس کی شنوائی مئی کے بعد ہو لیکن چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں کچھ اور کہنے کے لیے مجبور نہ کریں۔ اب اس معاملے میں 2 اپریل کو شنوائی ہوگی۔