مجسمہ مساوات کی 5 فبروری کو وزیر اعظم نقاب کشائی کرینگے

   

حیدرآباد 20 جنوری ( سیاست نیوز ) وزیر اعظم نریندرمودی 5 جنوری کو شہر کے مضافات میں11 ویں سنچری کے سماجی مصلح رامانوجا چاریلو کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرینگے ۔ اس مجسمہ کو بیٹھی ہوئی حالت میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مجسمہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ اس پراجیکٹ پر 1000 کروڑ روپئے کے اخراجات آئے ہیں۔