مجلسی ایم پی امتیاز جلیل کی اورنگ آباد میں بوتھ کے قریب پٹائی

   

اورنگ آباد ۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کو آج مہاراشٹرا میں اورنگ آباد سنٹرل اسمبلی حلقے میں اپنی پارٹی اور این سی پی ورکرس کے درمیان جھڑپ میں زخم آئے ۔ پولیس نے کہاکہ یہ واقعہ کٹ کٹ گیٹ محلہ میں قائم پولنگ بوتھ کے قریب پیش آیا ۔ مقامی پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مجلس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ورکرس کے درمیان دھنگہ مشتی ہوئی اور جب امتیاز نے مداخلت کی تو اُن پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ۔ ڈی سی پی راہول کھڈے نے کہاکہ یہ شدید نوعیت کی جھڑپ تو نہیں ہوئی لیکن چند افراد کو زخم آئے اور صورتحال پر جلد ہی قابو پالیا گیا ۔ اورنگ آباد سنٹرل حلقہ میں مجلسی امیدوار ناصر صدیقی کا مقابلہ این سی پی کے عبدالقدیر سے ہے ۔