مجلسی قیادت کو خوش کرنے کیلئے بی جے پی پر تنقید: ڈاکٹر لکشمن

   

پرانے شہر میں عہدیدار داخل نہیں ہوسکتے، اترپردیش میں راشن اسکیم سے مسلمانوں کو فائدہ
حیدرآباد۔20 ۔ اپریل (سیاست نیوز) بی جے پی کے سینئر قائد ڈاکٹر لکشمن نے الزام عائد کیا کہ مجلس اور اویسی کو خوش کرنے کیلئے کے ٹی آر نے بی جے پی پر فرقہ وارانہ سیاست کا الزام عائد کیا ہے۔ حیدرآباد میں مختلف ترقیاتی اسکیمات کے افتتاح کے موقع پر کے ٹی آر نے بی جے پی پر فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ڈاکٹر لکشمن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلیف جماعت کو خوش کرنے کیلئے یہ بیان دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہندوؤں پر حملوں کے واقعات کے سلسلہ میں حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ڈاکٹر لکشمن نے الزام عائد کیا کہ اویسی کے اشارہ پر ٹی آر ایس حکومت کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر نے پرانے شہر کے دورہ کے موقع پر مجلسی قائد کی طرح اظہار خیال کیا ہے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ دارالسلام سے ہدایات حاصل کرتے ہوئے ٹی آر ایس قائدین بی جے پی کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے ہندوؤں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرشانت کشور کی مدد حاصل کرنے کے باوجود کانگریس اور بی جے پی کو تلنگانہ میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ر