جنگاؤں ۔ یکم اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ جنگاؤں کا سالانہ بجٹ اجلاس 31 مارچ 2026 ء کو بلدیہ کونسل ہال چیرمین بلدیہ جنگاؤں بالامنی سرینواس کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام کونسلرس نے شرکت کی ۔ 2026-27 کا سالانہ بجٹ 3215.02 کو منظور کیا گیا ۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ مہیشور ریڈی کے علاوہ بلدیہ عہدیدار جی راملو ، ایم مدھو اور دوسرے لوگ موجود تھے ۔ بی آر ایس کونسلر نے وائس چیرمین بلدیہ کو شہ نشین پر نہ بیٹھنے کا موقع دینے پر بائیکاٹ کئے ۔ بی آر ایس کے وائس چیرمین پرواتالو نے کہاکہ کونسل میٹنگ کے وقت شہ نشین پر چیرمین بلدیہ کے ساتھ وائس چیرمین کیلئے کرسی نہ رکھنے پر بی آر ایس قائدین نے بائیکاٹ کیا ۔ بی آر ایس کے اقلیتی کونسلرز حفیظ فاطمہ اور قمر ساجد نے بھی بائیکاٹ میں حصہ لیا۔