مجلس بلدیہ عادل آباد کے اجلاس کا بائیکاٹ

   

Ferty9 Clinic


عہدیداروں کی لاپرواہی پر کونسلر اُم سلمہ کا اظہار برہمی، جانبدارانہ رویہ کا بھی الزام

عادل آباد : عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والی بحیثیت آزاد امیدوار مجلس بلدیہ کے وارڈ نمبر 31 سے منتخب ہونے والی محترمہ اُم سلمہ نے ایک سالہ عادل آباد مجلس بلدیہ کی ناقص کارکردگی پر بطور احتجاج ماہانہ منعقد ہونے والے اجلالس میں ایجنڈہ کی کاپی کو پھاڑتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور انھوں نے وارڈ نمبر 31 کو ترقیاتی، تعمیراتی و صفائی کے نظام میں نظرانداز کرنے کا بلدی عہدیداروں پر الزام عائد کیا۔ یہ بات مجلس بلدیہ کے دیگر کونسلرس نے میڈیا کو بتائی۔ انھوں نے مجلس بلدیہ کے ماہانہ منعقد ہونے والے اجلاس میں میڈیا کی پابندی پر بھی اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بلدی عہدیدار اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کی غرض سے میڈیا کو اجلاس سے دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اسمبلی اجلاس، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی میں میڈیا موجود رہتا ہے۔ رازدارانہ طریقہ پر عادل آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقدہ بلدیہ کے اس اجلاس سے قبل صرف تصویرکشی کی اجازت دی گئی۔ عوامی ووٹوں سے منتخب ہونے والے بلدی کونسلرس اپنے محلہ جات کے مسائل کے حل کی غرض سے بلدی عہدیداروں پر دباؤ ڈالا کرتے ہیں۔ میڈیا ان باتوں کو منظر عام پر لاتے ہوئے عوام کو واقف کراتا ہے۔ بتایا گیا کہ یہ اجلاس صدرنشین بلدیہ جوگو ہرمیندر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ نائب صدر بلدیہ ظہیر حقانی بھی موجود تھے۔