مجلس بلدیہ میدک کا اختتامی اجلاس

   

30نکات کومنظوری ‘تمام ارکان کو تہنیت کی پیشکشی
میدک ۔26جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مجلس بلدیہ میدک کی گورننگ باڈی کا اختتامی اجلاس (جنرل باڈی میٹنگ )کا کونسل ہال میںصدرنشین بلدیہ مسٹرٹی چندر پال کی صدارت میںمنعدہوا۔اس اجلاس سے ٹاون کی 32رکنی کونسل کا اختتام ہوا ۔ کمشنر بلدیہ مسٹر سرینواس ریڈی کی قیادت وصدارت میںبلدی عملہ کی جانب سے صدرنشین چندرپال ‘ نائب صدرنشین اے ملکارجن گوڑ‘ ٹاون بلدیہ کے تمام کونسلرس اور ارکان معاون کو تہنیت پیش کرتے ہوئے رخصت کیاگیا۔ پوری کونسل کی گلپوشی وشال پوشی کی گئی اوریادگار تحائف بھی پیش کیے گئے ۔ اس وادی تقریب سے صدرنشین بلدیہ چندرپال‘ نائب صدر نشین ملکارجن گوڑاور کونسلرس ارکان معاون نے خطاب کیا۔ صدرنشین بلدیہ جن کا تعلق بی آرایس سے تھا‘حالیہ اسمبلی انتخابات میںبی آرایس کی شکست کے بعد دوبارہ کانگریس سے وابستہ ہوگئے ۔قبل ازیں تہنیتی تقریب کونسل کے اختتامی اجلاس میںبہ اتفاق آراء 36نکات پرمشتمل ایجنڈے کومنظوری دی گئی ۔اس تقریب میںبلدی کونسلرس مسرز آر کے سرینواس ‘وسنت راج‘جئے راج ‘ بٹی للیتا‘ کشورکمار‘کے ویدانتی‘وشوم ‘محمدسمیع الدین ‘ شمس النساء ‘امجد‘ ایم انجینلو‘ راگی ونجا اشوک ‘ جئے سری پرساد‘ ایم کلیانی ‘ مدھو‘ کے سنکھیا‘ سلوچنا وینکٹ ‘اے گائتری ملک ‘ایم راجا لنگم ‘ایم چندنا ‘اے شیکھر‘ جی اشیودہ کرشنا‘ رکمنی کرشنا‘ جی منا سائی ‘ارکان معاون ایم گنگا دھر‘ سید عمر محی الدین ‘ سیمسن بھی موجودتھے ۔