جڑچرلہ ۔ مجلس بلدیہ جڑچرلہ نے بڑے ہی اچھے انداز سے اپنے فرائض و شفاف طریقے سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور اپنی ڈیوٹی بخوبی نبھانے پر آج مجلس بلدیہ میں جڑچرلہ رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی و سابق وزیر کی ہدایت پر ان کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں جڑچرلہ شہر کے تمام شہری کے علاوہ تمام سیاسی قائدین نے مسرز سنیتا کی خدمت پر ستائش کی اور انہیں گریڈ 2 کا اعزاز ملنے پر مبارکبادی پید کرتے ہوئے تمام نے مسرز سنیتا کو شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر تمام سیاسی قائدین کے علاوہ جڑچرلہ کے تمام اہم شخصیتوں کے علاوہ محکمہ مجلس بلدیہ جڑچرلہ کے عہدیداران و عملہ موجود تھے ۔
