ایجنڈے کے چند نکات کو نکال دینے کونسلرس کا مطالبہ
کورٹلہ /21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کورٹلہ کا بجٹ اجلاس کافی گرماگرم منعقد ہوا ۔ بجٹ ایجنڈہ کے چند نکات کو نکال دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کونسلروں نے مجلس بلدیہ اجلاس میں پوڈیم کے قریب بیٹھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ منگل کے دن چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی اے لاونیا کی صدارت میں 24-25 مالیتی بجٹ کے سلسلے میں مجلس بلدیہ کا بجٹ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ کلواکنٹلہ سنجے رکن اسمبلی کورٹلہ نے بحیثیت مہمان خصوصی اس اجلاس میں شرکت کی ۔ قبل ازیں کونسلر اڈیپو کملا مدھو کے ساتھ چند کونسلروں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل فنڈ سے تقریباً 5 کروڑ زائد بوجھ عائد ہو رہا ہے ۔ ابھی تک مجلس بلدیہ کورٹلہ کے صفائی مزدوروں کو 5 ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی ۔ اس نکات کو نکال دینے اور ان کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے عہدیداروں سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ایجنڈے کے تحت 10 ویں کا ہریتا ہارم پروگرام کے تحت پودوں کے تحفظ کیلئے کو توجہ دلانے 30-30 لاکھ فنڈس مختص کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کونسلر شریمتی اڈپو کملا ، ایمباری ناگا بھوشنم ، شریمتی شیلم جیالکشمی ، شریمتی تروملا واسنتا ، لوکینسی وینکٹش ، سنگامالتی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پوڈیم کے قریب بیٹھ گئے ۔ بی جے پی کونسلر مسٹر پی گنیش ، مسٹر ایم نریش نے نکات پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ جس سے اجلاس میں کافی شور شرابہ سنائی دے رہا تھا ۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ مسٹر کلواکنٹلہ سنجئے نے کہا کہ کونسلروں کے تعاون سے کورٹلہ ٹاون کو تمام شعبوں میں ترقی دینے کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔ کونسلروں نے اجلاس کے علم میں نکات دئے ہیں عہدیداروں کو اس کا جائزہ لینے کی رکن اسمبلی وکورٹلہ ہدایات دی ۔ اس پروگرام میں کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر تروپتی نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر گڈہ مدی پون ، ڈی ای ای مسٹر ٹی بی او ، مسٹر پروین ٹی بی ایس وامیا ، منیجر راجیش کونسلرس مجلس بلدیہ کورٹلہ نے شرکت کی ۔
میدک کے مختلف مقامات پر قلت آب دور کرنے کے اقدامات
میدک /21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما کی آمد کے پیش نظر مائنم پلی سوشیل سرویس MSSO کی جانب سے میدک کے مختلف مقامات پر پانی کی قلت پر قابو پانے کے مقصد سے بورویلس کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ٹاؤن کے وارڈ 20 فتح نگر کمیلہ کے قریب بورویل کی تنصیب سابق صدرنشین بلدیہ میدک کے سریندر کی صدارت میں عمل میں آئی ۔ اس طرح کے فلاحی کاموں کی انجام دہی کیلئے MSSO سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین صادق علی خان ، منصور احمد کے علاوہ دیگر قائدین سرگرم ہیں ۔