کورٹلہ /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریمتی انم لاونیا چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ کی صدارت میں مجلس بلدیہ کورٹلہ کا اجلاس دفتر مجلس بلدیہ کورٹلہ منعقد ہوا ۔ کلواکنٹلہ سنجے رکن اسمبلی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر 12 نکات پر مشتمل ایجنڈہ کو عہدیداروں نے ممبروں کے سامنے پیش کیا ۔ اس پر بحث کی گئی ۔ بعد ازاں ایجنڈے کے نکات کو ممبروں نے متفقہ طور پر قرارداد کو منظوری دی۔اس موقع پر کلواکنٹلہ سنجے نے عہدیداروں سے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ریاستی حکومت سے ٹی یو ایف ڈی سی فنڈس کی اجرائی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ رمضان المبارک کے ساتھ موسم گرما میں پانی کا مسئلہ درپیش نہ ہو عہدیداروں سے خصوصی اقدامات کرنے کو کہا ۔ اس پروگرام میں نائب چیرمین گڈہ مدی پون کمشنر مجلس بی ترپتی ، ڈی ای ای ابھئے اے ای لکشمی ٹی پی او پروین ٹی پی ایس رامیا ، سانیٹری انسپکٹر گجانند کوآپشن ممبر نے شرکت کی ۔
طلباء کی وداعی تقریب
کوڑنگل /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوڑنگل کے نمائندہ اسکول ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول کے دسویں جماعت کے طلباء کی وداعی تقریب کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں ہیڈ ماسٹر چدری مرلی ، آنند راؤ ، گوپی ناتھ ، نیلی سواروپ رانی وغیرہ نے حصہ لیا ۔