مجلس بچاؤ تحریک کے وفد کا آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج

   

قونصل خانہ پہونچ کر نائب قونصل جنرل سے اظہار تعزیت ۔ تعزیتی مکتوب حوالے
حیدرآباد 5 مارچ ( پریس نوٹ ) مجلس بچاؤ تحریک کے ایک وفد نے جناب امجد اللہ خاں خالد ترجمان کی قیادت میںایران کے نائب قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد مسٹر محسن مخدمی سے قونصل خانہ ایران پہونچ کر ملاقات کی اور رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت پیش کی ۔ اس موقع پر مجلس بچاؤ تحریک کے وفد نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہاشدت پر کتاب تعزیت میں اپنے تعزیتی پیام کو بھی درج کیا ۔ وفد نے نائب قونصل کوواقف کروایا کہ تحریک کی جانب سے دفتر تحریک واقع چنچل گوڑہ سے دارالشفاء تک احتجاجی جلوس بھی منظم کرتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے حصہ لیا تھا ۔ مجلس بچاؤ تحریک کے وفد نے قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد حامد احمدیہ کے نام اپنا تعزیتی مکتوب بھی نائب قونصل جنرل کے حوالے کیا ۔ تحریک کے وفد نے واقف کروایا کہ ایرانی عوام کے غم میں تحریک کے قائدین اور شہر حیدرآباد کے عوام بھی برابر کے شریک ہیں۔