مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا چرم قربانی وصول نہ کرنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔ مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے بموجب اس سال حالات کے پیش نظر عیدالاضحی کے موقع پر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کیلئے قربانی کے چرم نہیں لئے جائیں گے اور نہ ہی شہر میں قربانی کے چمڑے لاکر دینے کیلئے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا کوئی کاؤنٹر ہوگا۔ اس لئے برادران اسلام مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کو قربانی کے چمڑے دینے کی زحمت نہ کریں۔