حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ارکان وعہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ، مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا محمد عبد القوی ، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی ، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی ، مولانا محمد امجد علی قاسمی ، مولانا مصلح الدین قاسمی اور مولانا محمد ارشد علی قاسمی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مسلمانوں کے دین وایمان کی حفاظت کے پیشِ نظر فتنہ قادیانیت وشکیلیت اور دیگر گمراہ فتنوں کے تعاقب کے لیے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش ، دیہات کے مسلمانوں میں دینی شعور بیدار کرنے اور انھیں اسلام سے وابستہ رکھنے کیلئے مساجد تعمیر کی جاتی ہیں، بیوہ خواتین،یتیم بچوں، معذور اور بے سہارا افراد کو ماہانہ وظائف دئے جاتے ہیں،عیدالاضحیٰ کے موقع پر دیہاتوں میں قربانی کا نظم اور دیہات کے مسلمانوں کے لیے افطار اورعیدفوڈپیاک کا انتظام کیا جاتا ہے ، یہ تمام خدمات وسرگرمیاں محض اللہ تعالیٰ کی توفیق وعنایت اور ملت کے دردمند ومخلص اصحابِ خیرکے حسنِ تعاون سے انجام پاتی ہیں، تمام برادرانِ اسلام اور دختران ملت سے اپیل ہے کہ ماہ رمضان کے مبارک موقع پر زکوٰۃ صدقات اور عطیات کے ذریعہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا بھر پور تعاون فرمائیں،ٹرسٹ کے اکاؤنٹ نمبر 19380100008353 بینک آف بڑودہ چنچل گوڑہ برانچ میں رقم جمع کی جاسکتی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے 9985030527 / 9949144557 /8801774902 پر ربط کریں ۔