مجلس تحفظ ختم نبور کاماریڈی کا کل مشاورتی اجلاس

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی :محمد عبدالواجد علی خازن مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق 12 نومبر 2021 بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام مسجد محمود اشرف سیلانی بابا کالونی کاماریڈی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کا ایک مشاورتی اجلاس بصدارت مولانا ابرارالحسن رحمانی و قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی منعقد کیا جارہا ہے، جس میں بہت ہی اہم امور پر گفتگو ہوگی، مساجد ومکاتب کی تعمیر، ائمہ و معلمین کیلئے کمروں کی تعمیر ومساجد باؤنڈری وال کی تنصیب، باطل فتنوں کا تعاقب، طلباء و طالبات کے مختلف منڈل وحلقوں میں تعلیمی مظاہرہ، موجودہ مکاتب قرآنیہ کا جائزہ و نئے مکاتب کی منظوری، سوفیصد بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم سے آراستہ کرانے کیلئے مکاتب میں داخلہ کی مہم، خواتین و طالبات کے لئے تحفظ عقائد مہم،معلمین کرام کی موجودہ تنخواہ پر غور و فکر، اجلاس عام کی قطعیت، دیگر امور مشاورتی اجلاس میں شرکت کی حافظ محمد فہیم الدین منیری خادم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی، محمد جاوید علی صدر مسجد محمود اشرف کاماریڈی، محمد ذاکر حسین رکن تاسیسی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی، میر فاروق علی صاحب خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی الحاج سید عظمت علی سکریٹری تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے گذارش کی ہے۔