احمدآباد: گجرات کی سیاست میں ایم آئی ایم کا داخلہ ہوسکتا ہے نمایاں اثر ڈالے لیکن عین ممکن ہے اِس سے کانگریس پارٹی کے انتخابی امکانات متاثر ہوں گے۔ مسلم برادری کے قائدین کو اندیشہ ہے کہ اگر مجلس مسلم غلبہ والی نشستوں کے لئے اپنے امیدوار کھڑے کرتی ہے تو ریاستی اسمبلی میں اُن کی نمائندہ عددی طاقت مزید گھٹ جائے گی۔ کبھی ریاستی اسمبلی میں کم از کم 8 مسلم ایم ایل ایز تھے ۔ 2017 ء کے اسمبلی انتخابات کے بعد یہ تعداد 3 ہوگئی۔ صدر مجلس اسدالدین اویسی نے اتوار اور پیر کو گجرات کا دورہ کیا اور 2 عام جلسوں سے خطاب کیا۔