مجلس کے اشاروں پر کے سی آر کا عمل : ڈاکٹر لکشمن

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ ٹی آر ایس کی کار کا ڈرائیور اسد الدین اویسی ہے ۔ مجلس کے اشاروں پر کام کرنے چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا ۔ انہوں نے طلاق ثلاثہ بل کی راجیہ سبھا میں کامیابی کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے مسلم خواتین کو بہت بڑا تحفہ پیش کیا ہے ۔ جس پر سارے ملک میں مسلم خواتین کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے ۔ 2023 میں تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت تشکیل پانے کا دعویٰ کیا ۔۔