مجلس کے بھولک پور کارپوریٹر غوث الدین گرفتار

   

پولیس ڈیوٹی میں مداخلت پر کارروائی ، کے ٹی آر کا بھی اظہار برہمی
حیدرآباد۔ 6 اپریل (سیاست نیوز) مشیر آباد پولیس نے چہارشنبہ کو بھولک پور کارپوریٹر محمد غوث الدین کو پولیس کو فرائض کی انجام دہی کے دوران روکنے اور ان کو دھمکی دینے کے مبینہ الزام کے تحت گرفتار کرلیا۔ دو دن قبل کارپوریٹر نے مقامی افراد کے ساتھ پولیس کو درمیانی شب کے بعد دوکانات بند کرنے سے روک دیا تھا۔ ایک شکایت پر مشیر آباد پولیس نے منگل کی رات کارپوریٹر کے خلاف تعزرات کے دفعات 353 (سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی انجام دینے سے روکنا) اور 506 (دھمکانا) کے تحت مقدمہ درج کیا اور آج گرفتار کرکے 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا جس کے بعد انہیں چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا۔ قبل ازیں ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے بھولکپور واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی ڈیوٹی میں مداخلت کرنے والے مجلس کے کارپوریٹر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی کو ہدایت دی تھی۔ بھولکپور کے مجلس کے کارپوریٹر محمد غوث الدین نے ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس ملازمین کیساتھ نازیبا برتاؤ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی کئی لوگوں نے ریاستی وزیر کے ٹی آر اور ڈی جی پی کو ٹیاگ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف غلط برتاؤ کرنے والے کارپوریٹر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ پر کے ٹی آر نے برہمی کا اظہار کیا اور کارپوریٹر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ڈی جی پی کو ہدایت دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔ بھولکپور ڈیویژن میں منگل کو صبح تک ہوٹلس اور دوکانات کھلی تھی جس پر ہوٹلس اور دوکانات بند کرانے کیلئے پولیس وہاں پہنچی۔ مقامی مجلس کے کارپوریٹر محمد غوث الدین نے پولیس کو روک دیا اور ان کے ساتھ بحث و تکرار کی۔ ماہ رمضان کے اختتام تک ہوٹلیں اور دوکانات راتوں میں کھلے رکھنے کا اعلان کیا۔ پولیس نے کہا کہ انہیں اعلیٰ عہدیداروں سے ہدایت وصول ہوئی ہے جس پر وہ کارروائی کررہے ہیں مگر مقامی کارپوریٹر بحث و تکرار کرتے رہے۔ ن