حیدرآباد۔/8 ستمبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو چیلنج کیاکہ حیڈرا کے ذریعہ مجلس کے تعلیمی ادارہ کو منہدم کرکے دکھائیں۔ راجہ سنگھ نے کہاکہ بنڈلہ گوڑہ میں جھیل کے آبگیر علاقہ میں فاطمہ کالج تعمیر کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور حیڈرا کمشنر کو انہدامی کارروائی کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حیڈرا مجلس کے تعلیمی ادارہ کے انہدام میں ناکام ہوچکا ہے۔ اگر انہدامی کارروائی کی جاتی ہے تو چیف منسٹر ریونت ریڈی ہیرو قرار پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چندرائن گٹہ کے علاقہ میں سلکم چیروو کے ایف ٹی ایل میں ناجائز قبضہ کرتے ہوئے فاطمہ کالج تعمیر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں حیڈرا نے کالج انتظامیہ کو نوٹس جاری کی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔1