سنگاریڈی میں کارکنوں کے اجلاس سے رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کا خطاب
سنگاریڈی ۔8 اکتوبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجوزہ مجالس مقامی انتخابات سے قبل بی آر ایس پارٹی کو آج اس وقت تقویت ملی جب کنڈہ پور منڈل کے کانگریسی قائدین و کارکنان نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ شیوا لیلا جگدیشور سابق سرپنچ ملے پلی اور دیگر نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ تلنگانہ عوام پر کانگریس پارٹی کا حقیقی چہرہ آشکار ہوگیا اور عوام کانگریس کو سبق سکھانے بے چین ہے۔ کانگریس پارٹی نے ہتھیلی میں جنت دکھانے کے مترادف عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہوے اُنھیں دھوکہ دیا۔ بی آر ایس پارٹی حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں ہر گھر تک کانگریس کے جھوٹے وعدوں پر مبنی باقی کارڈ پہنچاتے ہوے عوام کو حقائق سے واقف کروایا جائیگا ۔ انھوں نے بی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر مجوزہ مقامی ادارہ جاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کریں اور حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے تمام چار ایم پی پی اور زیڈ پی ٹی سی پر کامیابی کو یقینی بنائیں۔ شیوا لیلا جگدیشور سابق سرپنچ ملے پلی بی آر ایس میں شامل ہو رہے ہیں جس سے پارٹی کو تقویت حاصل ہوگی۔ شیوا لیلا جگدیشور نے کانگریس کے دو سالوں میں انھیں احساس ہوا کہ تمام وعدے جعلی ہے۔ ایم اے مقیم ایڈوکیٹ سپریم کورٹ و سینئر قائد بی آر ایس پارٹی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں ابھیا ہستم کی 6 ضمانتیں اور 470 وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔ کانگریس نے اپنے 22 ماہ کے دور اقتدار میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے نھیں کئے۔ رایتو بندھو نھیں، رایتو بیمہ نھیں، فیس ری امبرسمنٹ نھیں، اسکالرشپ نہیں، پنشن نہیں، ترقیاتی کام نہیں، فنڈس نہیں۔ وعدے کے مطابق ہر منڈل میں انٹرنیشنل اسکولس کے قیام کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔ پی مانیکم وائس چیرمین ڈی سی سی بی نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ تلنگانہ سماج کی ضروتوں کا اندازہ صرف کے سی آر اور بی آر ایس کو ہے۔ بی آر ایس اپنے 10 سال میں کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ کی زرعت کو نفع بخش شعبہ میں تبدل کیا ، برقی اور پانی فراہم کیا ۔ تلنگانہ کی ترقی بی آر ایس میں مضمر ہے۔