میکسیکوسٹی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسی ماں کی تصویر جو اپنے بیٹے کیساتھ میکسیکو کے ایک فوجی سے رو رو کر درخواست کررہی ہیکہ اسے امریکہ میں داخل ہونے دیا جائے، وائرل ہوگئی ہے۔ وہ زاروقطار روتے ہوئے کہہ رہی تھی کہ وہ اپنے بچے کو ایک بہتر مستقبل دینا چاہتی ہے۔ خاتون کی شناخت گوئٹے مالا کی ایک شہری کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ یاد رہیکہ امریکہ کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کے بعد میکسیکو کی سرحد پر غیرقانونی تارکین وطن کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے سخت سیکوریٹی ہے۔
