نئی دہلی ، 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) معطل پیڈیاٹریشن ڈاکٹر کفیل خان جنھیں 2017ء کے گورکھپور کے بی آر ڈی ہاسپٹل سانحہ کے سلسلے میں طبی لاپرواہی اور کرپشن کے الزامات سے بری کردیا گیا ہے، انھوں نے آج مطالبہ کیا کہ انھیں باعزت طریقے سے بازمامور کیا جائے۔ یہاں پریس کلب آف انڈیا میں میڈیا والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر کفیل نے دہرایا کہ حکومت اترپردیش کو ان بچوں کے خاندانوں سے معذرت خواہی کرنا چاہئے جو فوت ہوگئے اور ان کے لواحقین کو معاوضہ دینا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ جاتی انکوائری سے ظاہر ہوگیا کہ انھوں نے کوئی طبی لغزش نہیں کی اور نہ ہی کوئی کرپشن میں ملوث ہوئے۔ ’قاتل کفیل‘ کا داغ ہٹ گیا ہے اور اب وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انھیں میرے جاب پر بحال کیا جائے۔ 10 اگست 2017ء کو تقریباً 30 بجے ہاسپٹل میں آکسیجن کی کمی کے سبب فوت ہوگئے تھے۔