مجھے بھی اشارے ملے تھے کہ اگر میں خاموش رہوں تو نائب صدر بنا دیں گے: ستیہ پال ملک

   

جے پور: ستیہ پال ملک اتوار کو راجستھان کے دورے پر آئے ہیں۔ جھنجھنو ضلع کے بگڈ علاقے میں انہوں نے اس بار نائب صدر کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا کہ ‘جگدیپ دھنکھر اس عہدے کے حقدار ہیں، لیکن مجھے یہ اشارہ بھی دیا گیا تھا کہ اگر میں سچ بولنا چھوڑ دیتا ہوں تو مجھے نائب صدر بنا دیا جائے گا۔ لیکن میں نے کہا میں یہ نہیں کر سکتا۔ میں جو کچھ بھی محسوس کرتا ہوں۔ میں بولتا ہوں۔ چاہے اس کے لیے مجھے کچھ بھی چھوڑنا پڑے۔