ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہت دیر بعد اپنی خاموشی توڑی اور عوام سے درخواست کی کہ وہ تشددسے دور رہیں اور عوامی جائیدادوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تشدد پسند نہیں، چاہے وہ کسی بھی جانب سے ہو،جائیدادوں کو نقصان مت پہنچاؤ، تشدد و فسادسے دور رہو،آپ اپنی مثبت انداز سے لوگوں تک پہنچاؤ، تشدد کو روکو اور جائیدادوں کو نقصان نہ پہنچاؤ۔“
اس سے قبل اکشے کمار نے عوامی تنقیدوں کا سامنا کرچکے ہیں جب انہوں غلطی سے ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو لائک کردیا جب دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر تشدد کررہی تھی۔اس کے بعد انہوں نے اپنی غلطی کا ازالہ کردیا۔