مجھے رقومات کی منتقلی تنازعہ میں گھسیٹا گیا : شاہ فیصل

,

   

سرینگر : سابق آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل جنھوں نے سیاست میں شامل ہونے کے لئے اپنی سرویس سے استعفیٰ دیا تھا، بعدازاں اُنھوں نے سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ رقومات کی منتقلی کے تنازعہ میں غیر ضروری طور پر انھیں گھسیٹا جارہا ہے۔ میری سابق سیاسی وابستگی کی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا گیا۔ یہ تنازعہ اُس وقت شروع ہوا جب شہلہ رشید کے والد عبدالرشید شورا نے مقامی پولیس کو مکتوب لکھ کر اپنی دختر اور اہلیہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔