مجھے زہر پوٹن کے حکم پر دیا گیا ناوالنی کا الزام

   

برلن: روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی نے کہا ہے کہ انہیں زہر سے مارنے کی کوشش صدر ولادیمیر پوٹن کے کہنے پر کی گئی۔ انہوں نے یہ الزام جرمن میگزین ڈئیر اشپیگل کے ساتھ ایک تازہ انٹرویو میں لگایا۔ اس مبینہ حملے کے بعد ناوالنی کو علاج کے لیے برلن کے ایک ہسپتال لایا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب روسی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ناوالنی مغربی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے لیے کام کرتے ہیں۔