’مجھے سکون سے رہنے دیں‘ سنسکرت ٹیچر فیروز خان

   

Ferty9 Clinic

٭ ڈاکٹر فیروز خان جنہیں بنارس ہندو یونیورسٹی کے سنسکرت ڈپارٹمنٹ میں تقرری کے بعد یونیورسٹی اسٹوڈنٹ کی جانب سے مہینہ بھر احتجاج و مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا ، میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں سکون سے رہنے دیں ۔ فیروز خان جنہیں بعد ازاں آرٹ فیکلٹی میں تقرر کیا گیا ۔ میڈیا سے کہا کہ میں ذرائع ابلاغ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انہیں سکون سے رہنے دیں اور پڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے دیں ۔ یونیورسٹی میں ان کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب یہ سب باتیں ماضی کی ہوگئی ہے جسے بھول جانا بہتر ہے ۔