مافیا باس کا سزائے موت پر ردعمل
ٹوکیو : جاپانی عدالت نے منظم جرائم پیشہ یاکوزا مافیا کے بس کو موت کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔ عدالت میں مافیا باس نے بیان دیتے ہوئے جج سے کہا کہ انہیں شفاف عدالتی عمل سے محروم رکھا گیا ہے ۔ عدالت نے یاکوزا مافیا کے ایک جرائم پیشہ گروہ کے 74سال باس استورہ نومورا کو ایک قتل اور تین دیگر افراد پر حملے کروانے کے الزام میں سزائے موت سنائی ہے ۔ یہ فیصلہ فوکوکا ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے دیاہے ۔اٹلی میں منظم جرائم پیشہ تنظیمیں مافیا کہلاتی ہیں اور ان کے اپنے اپنے انفرادی نام بھی ہوتے ہیں ۔ جاپان میں ایسی جرائم پیشہ تنظیمیں یاکوزا کہلاتی ہیں ۔ استورو نومورا کی تنظیم کا نام کوڈو کائی ہے جو جنوب مغربی جاپان میں سرگرم ہے ۔ عدالتی کارروائی کی تکمیل پر ایک شفاف فیصلہ دیا جائے مگر ایسا نہیں ہوسکا ۔ مافیا باس نے جج سے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ بقیہ تمام عمر اس فیصلے پر پچھتاتے رہیں گے ۔