مجھے عام خاتون نہ سمجھیں :حسین جہاں

   

کولکتہ ۔14 اگست (ایجنسیز) ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں اس بار اپنے نئے ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں ہیں جس میں ان کا لہجہ دھمکی آمیز ہے۔ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی حسین جہاں نے دھمکی آمیز لہجے میں ویڈیو جاریکیا ہے اور اسے انسٹاگرام پر شائع کیا ہے۔ انہوں نے اس ویڈیوکو بنانے اور پوسٹ کرنے کا مقصد ظاہر نہیں کیا ہے۔ نہ ہی اس نے اس بارے میں کچھ کہا ہے کہ اشارہ کس کی طرف ہے لیکن نام لیے بغیر انہوں نے جو کچھ بھی کہا، اس سے صاف ظاہر ہے کہ انگلی کس کی طرف اٹھی ہے۔ دریں اثناء محمد سمیع کے مداح بھی ناراض ہیں۔ حسین جہاں نے اپنی نئی ویڈیو جو انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے اس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ لوگ انہیں کوئی عام لڑکی نہ سمجھیں۔ لوگ اپنے انداز سے آگ لگاتے ہیں اور وہ اپنے الفاظ سے۔