مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا: حسینہ واجد

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ مجھے اور میری بہن کو قتل کرنے کی کشش کی گئی تھی۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد نے اپنے قتل کی مبینہ سازش کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور میری بہن شیخ ریحانہ کئی بار موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچی ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران حکومت کے آخری دن کا حوالہ دیتے ہوئے حسینہ واجد نے کہا کہ 5 اگست 2024ء کو ہمارا بچ جانا اللّٰہ کی مہربانی سے ممکن ہوا ورنہ اس دن بھی مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی عوام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ آڈیو خطاب میں شیخ حسینہ نے کہا کہ میں آج اپنے گھر اور اپنے ملک کے بغیر جی رہی ہوں۔ میڈیا کے مطابق اپنے آپ پر ہوئے قاتلانہ حملوں کا ذکر کرتے شیخ حسینہ نے بتایا کہ21 اگست 2004ء کو ایک ریلی کے دوران مجھ پر ایک گرینیڈ حملہ ہوا تھا جس میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ میں زخمی ہوئی تھی۔