مجھے لمبے قد کی وجہ سے تنگ کیا گیا امیتابھ بچن

   


ممبئی : بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ لمبے قد کے بہت سے فوائد ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے مشہور رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں اپنے اسکول کے زمانے کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک واقعہ کے بارے میں بتایا۔6 فٹ سے بھی زیادہ قد کی وجہ سے مشہور بالی ووڈ کے شہنشاہ نے بتایا کہ ’لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھے ہمیشہ اونچے قد کی وجہ سے فائدہ ہوتا ہے مگر ایسا نہیں ہے‘۔امیتابھ بچن نے انکشاف کیا کہ جب وہ اسکول میں تھے تو انہیں اپنے قد کی وجہ سے کئی مرتبہ ہراساں کیا گیا۔ اداکار نے کہا کہ ’چونکہ اسکول میں باکسنگ لازمی تھی، اس لیے انہیں باکسنگ سینئرز کی فہرست میں شامل کر دیا گیا، جہاں ان کے قد کی وجہ سے انہیں بیحد تنگ کیا گیا یہاں تک کہ مارا پیٹا بھی گیا‘۔