سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ انہیں مجبور ہو کر اپنی رہائش گاہ سے پیدل چل کر اپنے دفتر پہنچنا پڑا۔انہوں نے کہا: ‘میری سیکورٹی کو نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی مقصد ان کا یہی تھا کہ میں 13 جولائی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش نہ کر سکوں’۔ان کا کہنا تھا: ‘میں دفتر پہنچا اگر میرے ساتھ بار بار یہی کیا گیا تو مجھے بھی یہی حربے کرنے پڑیں گے ۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘میرا پیدل چلنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا میں ہمیشہ کی طرح آرام سے دفتر کے لئے گاڑی میں بیٹھا میرا ڈراما کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھالیکن ان لوگوں نے مجھے گھر سے دفتر پیدل چلنے پر مجبور کیا کیونکہ ان لوگوں نے میری ساری گاڑیاں روکیں، میری سیکورٹی کو نکلنے کی اجازت نہیں دی مقصد ان کا یہ تھا کہ میں 13 جولائی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش نہ کر سکوں’۔عمر عبداللہ نے کہا کہ میں دفتر پیدل پہنچ گیا اور اگر میرے ساتھ بار بار یہی کیا گیا تو مجھے بھی یہی حربے کرنے پڑیں گے ۔