حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ضعیف عمر میں بچے والدین کا سہارا بنتے ہیں ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔ ان کی تمام ضروریات کا خیال رکھتے ہیں لیکن سماج میں چند ایسے بھی بچے ہیں ضعیف والدین کا خیال رکھنے کے بجائے جائیداد کی خاطر ان سے جھگڑا کرتے ہیں ۔ انہیں گھروں سے بھی نکال دیتے ہیں ۔ شہر حیدرآباد کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع اَنکااماں بستی میں رہنے والی 70 سالہ ضعیف خاتون ناگا اماں کو اس کی اپنی لخت جگر دختر پاروتی اور تین نواسیوں سے خطرہ ہوگیا ہے ۔ گھر اپنے نام کرنے کیلئے دختر پاروتی اپنی ماں پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔ ضعیف خاتون کے انکار کرنے پر اس کی بیٹی اور تین نواسیوں نے اس ضعیف خاتون پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ضعیف خاتون کے دو دانت ٹوٹ گئے سر اور ہاتھ زخمی ہوگئے ۔ پڑوسیوں نے ضعیف خاتون کو ہاسپٹل روانہ کیا ۔ علاج کے بعد ناگااماں گھر پہونچی تو بیٹی اور نواسیوں نے گھر میں داخل ہونے نہیں دیا ۔ جس پر ضعیف خاتون اپنا ذاتی مکان رکھتے ہوئے بھی سڑک پر آگئی ۔ پڑوسی اس ضعیف خاتون کو سہارا دے رہے ہیں ناگا اماں کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ن