مجھے نتن گڈکری کی فکر لاحق ہوگئی شرد پوار کا بیان

   

پونے 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے صدر شرد پوار نے کہا کہ انہیں مرکزی وزیر نتن گڈکری کی فکر لاحق ہوگئی ہے کیونکہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ۔ گڈکری سینئر بی جے پی لیڈر ہیں اور حال میں وہ سرخیوں میں تھے جب انہوں نے تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں شکست پر پارٹی قیادت پر تنقید کی تھی ۔ شرد پوار نے کہا کہ گڈکری ان کے دوست ہیں۔ ہم نے ساتھ کام کیا ہے ۔ اب ان کا نام مودی کے متبادل کے طور پر لیا جا رہا ہے اور اسی بات سے مجھے ان کی فکر لاحق ہوگئی ہے ۔