حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس ورکنگ پریسڈنٹ و رکن اسمبلی جگاریڈی نے کہاکہ اُنھیں وزیر بننے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ سنگاریڈی میں پاسٹرس کی کانفرنس جگا ریڈی نے کہاکہ کانگریس برسر اقتدار آنے کے بعد جو عہدہ دیا جائے گا وہ قبول کریں گے۔ جگاریڈی نے کہاکہ سیاسی زندگی میں کامیابی اور شکست کو وہ یکساں دیکھتے ہیں۔ اُن کا انداز فکر اور کارکردگی مختلف ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ راج شیکھر ریڈی، روشیا اور کرن کمار ریڈی کے دور حکومت میں وہ نظم و نسق اور سیاسی اُمور میں اہم رول ادا کرچکے ہیں لہذا اُنھیں اقتدار سے کوئی خاص دلچسپی باقی نہیں رہی۔ ر