مجھے پندرہ دنوں میں تین بار نظر بند رکھا گیا: محبوبہ مفتی

   

سری نگر :پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ انہیں گذشتہ پندرہ دنوں سے بھی کم عرصے میں تین بار گھر میںنظر بند رکھا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے وزرا وادی کشمیر میں انتخابی مہم چلانے کے لئے آزاد ہیں لیکن مجھے روکا جا رہا ہے ۔موصوف نے چہارشنبہ کواپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘مجھے آج بھی غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا گذشتہ پندرہ دنوں سے بھی کم عرصے میں مجھے تین بار نظر بند رکھا گیا۔ جمہوریت کی بھی حد ہوگئی۔