مجھے کم جونگ کی صحت کا علم ہے : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کی صحت سے متعلق بہت اچھی طرح معلومات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ( ٹرمپ ) امریکہ کے صدر نہیں ہوتے تو ہماری شمالی کوریا کے ساتھ جنگ ہوجاتی ۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ کم جونگ ان کی صحت کیسی ہے ۔