لکھنؤ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ سے درخواست کی ہے کہ ریاست کو اُن کے دوروں کے موقع پر عوام کی سہولت کی خاطر اُن کی سکیورٹی کو اقل ترین حد تک رکھا جائے۔ گزشتہ روز چیف منسٹر کو ارسال کردہ مکتوب میں پرینکا نے کہاکہ وہ پولیس اور نظم و نسق کی جانب سے ریاست کو اُن کے دورے کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کی معترف ہیں لیکن یہ عوام کے لئے کافی زحمت کا سبب بن رہی ہے اور یہ میرے لئے تشویش کی بات ہے۔ چونکہ میں عوام کی سیوک ہوں اِس لئے اُنھیں میری وجہ سے مشکل پیش نہیں آنا چاہئے۔
