’’مجھے کینسر ہے‘‘: سرکوزی کی اہلیہ کاانکشاف

   

پیرس :فرانسیسی گلوکارہ اور ماڈل کارلا برونی نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ وہ برسوں سے چھاتی کے کینسر سے نبرد آزما ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں خواتین سے باقاعدہ طریقے سے معائنہ کرانے کا مطالبہ کیا۔سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی اہلیہ سابق فرانسیسی خاتون اول نے کاغذی نشانات کا استعمال کیا اور لکھا کہ چار سال قبل انہیں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا اس کی سرجری، ریڈی ایشن تھراپی اور ہارمون تھراپی ہوئی ہے۔ وہ خوش قسمت ہیں کہ کینسر ابھی تک جارحانہ نہیں ہوا۔ اس کی وجہ انفیکشن کا جلد پتہ لگانا ہے۔ اس لیے کہ وہ ہر سال ایک ہی دن چھاتی کے کینسر کے معائنے کراتی تھیں۔