مجھے یقین ہے ایران میں حکومت تبدیل ہو چکی: صدر ٹرمپ

   

واشنگٹن ۔ 30 مارچ (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ایران میں ایک رجیم چینج واقع ہو چکی ہے۔ انہوں نے یہ بات طیارہ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی سابقہ قیادت کے اہم عناصر تباہ اور ختم ہو چکے ہے، جبکہ موجودہ قیادت ان افراد سے مختلف ہے جن سے امریکہ ماضی میں معاملہ کرتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ایران میں رجیم چینج کا دعویٰ دہرایا تھا۔ انہوں نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای سمیت اعلیٰ قیادت کی حالیہ شہادتوں کے بعد ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ اب ہم جن لوگوں سے معاملات طے کر رہے ہیں وہ بالکل مختلف اور بہت پیشہ ور ہیں۔