٭ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایک رپورٹر سے کہا کہ ’مجھ سے الجھنے یا غیرضروری بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔ جب اس رپورٹر نے ان سے سوال کیا تھا کہ آیا وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے نفرت کرتی ہیں۔ پلوسی نے کہا کہ ’میں ایک کیتھلک گھرانے میں پرورش پائی ہوں۔ ہم کسی سے نفرت نہیں کرتے۔ دنیا میں کسی سے نہیں۔ چنانچہ آپ مجھ پر الزام نہ لگائیں‘۔