نئی دہلی 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش بندیل کھنڈ کے پارٹی ورکرس سے کہا کہ انہیں ان ( پرینکا ) سے کسی کرشمہ کی امید نہیں رکھنی چاہئے اور پارٹی کی کارکردگی کا انحصار بوتھ سطح کی تنظیم پر ہے ۔ پرینکا گاندھی نے پارٹی ورکرس کو خبردار کیا کہ جو کوئی مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث پایا جائیگا اسے پارٹی سے باہر کردیا جائیگا ۔ پرینکا گاندھی نے ان کارکنوں کے ساتھ اجلاس ایک اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے علاقہ میں بوتھ سطح کی تنظیم کا جائزہ لیا ۔ بندیل کھنڈ علاقہ میں اسمبلی کی 19 اور لوک سبھا کی چار نشستیں آتی ہیں۔ ان میں جھانسی ۔ للت پور ‘ جلوان ‘ باندا اور ہمیر پور شامل ہیں۔ پرینکا نے کانگریس ورکرس سے کہا کہ وہ پارٹی کو بوتھ سطح پر مستحکم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اوپر سے کوئی کرشمہ نہیںکرسکتیں۔ ورکرس کو پارٹی کو بوتھ سطح پر مستحکم کرنا چاہئے ۔ انہیں ورکرس کی مدد درکار ہے تاکہ ریاست میں کانگریس پارٹی کو مضبوط و مستحکم کیا جاسکے ۔