’’مجھ میں جب تک دم ہے لڑوں گی‘‘ : پرینکا گاندھی

   

میرٹھ کے کیلی گاؤں میں کسان مہاپنچایت میں شرکت
میرٹھ :میرٹھ کے کیلی میں منعقدہ کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہویے پرینکا گاندھی نے حکومت کے ظلم و ستم کو برداشت کرنے والے کسان بھائیوں کے حق میں لڑتے رہنے کی بات دوہرائی۔پرینکا گاندھی نے کہا، ’’بھائی راہل نے پارلیمنٹ میں کسانوں کی موت کا مسئلہ اٹھایا لیکن کسانوں کی موت پر سبھی خاموش رہے۔ پارلیمنٹ میں حزب اقتدار سے کوئی کسانوں کے حق میں کھڑا نہیں ہوا۔ کسانوں کی بے عزتی کی گئی۔ آندولن جیوی اور پرجیوی کہہ کر بے عزتی ہوئی۔‘‘میرٹھ کے کیلی گاوں میں منعقدہ کسان مہا پنچایت میں پرینکا گاندھی ٹریکٹر پر سوار ہو کر پہنچیں ہیں۔ مہا پنچایت میں بڑی تعداد میں کسان شامل ہیں، جو بے صبری سے ان کے خطاب کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔