مجھ پر حملے کی سازش بے نقاب۔ ایٹالہ راجندر

   

حیدرآباد 2 اکٹوبر ( سیاست نیو ز ) بی جے پی لیڈر و سابق وزیر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ان پر قاتلانہ حملہ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ اگر انہیں کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار وزیر نے انہیں یہ اطلاع دی ہے اور حملے کے سازشی کے طور پر انہیں ( ایٹالہ ) کو پیش کیا جا رہا ہے ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکمران ٹی آر ایس پارٹی ان سے کس حد تک خوفزدہ ہے ۔ پارٹی عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے ۔