مجھ پر دباؤ ڈالنے والا ابھی پیدا نہیں ہوا : کرناٹک اسپیکر

   

کرناٹک میں جاری شدید سیاسی بحران اور اسمبلی میں تحریک اعتماد پر کانگریس۔ جے ڈی (ایس) حکومت اور بی جے پی اپوزیشن کے درمیان کشاکش کے درمیان جب ایک کانگریس رکن نے اسپیکر کے آر رمیش کمار کا حوصلہ بڑھانے کی غرض سے کہا کہ آپ دباؤ میں نہ آئیں اور تحریک اعتماد سے قبل بھرپور مباحث کا موقع دیجئے۔ اس پر رمیش کمار نے جواب دیا: ’’اس (دباؤ) کا کوئی سوال ہی نہیں۔ ایسا کوئی شخص جو مجھ پر دباؤ ڈال سکے، ابھی پیدا نہیں ہوا ہے۔‘‘ رمیش کمار نے اپنے جارحانہ تیور کے بعد اپنی بذلہ سنجی کا مظاہرہ بھی کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ریاست کے موجودہ سیاسی حالات میں اُن کی اہلیہ فکرمند ہیں کہ ایم ایل ایز کے اغوا کے الزامات عائد ہورہے ہیں، کہیں آپ (رمیش کمار) کو بھی اغوا تو نہیں کرلیا جائے گا!